کینیا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ- 8پولیس اہلکارہلاک

 

نیروبی:کینیا میں سڑک کنارے نصب مائن پھٹنے سے 8پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق دھماکہ صومالیہ کے ساتھ سرحدی صوبے وجیر کے علاقے بوجیگراس میں اس وقت ہوا کہ جب پولیس کی گاڑی راستے سے گزر رہی تھی۔ دھماکہ پہلے سے سڑک کے کنارے نصب مائن کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا جس کے باعث 8پولیس اہلکارہلاک ہوئے ۔اطلاعات کے مطابق حملہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی کارروائی ہے، حملے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔