نیویارک:امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے الزامات عائد کئے ہیں کہ انسانی حقوق کونسل سیاست کا شکار ہوچکی ہے اور انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کیخلاف 5 قرار دادیں منظور کرکے اسے تنہا کرنے کی کوشش کی ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرار دادکثرت رائے سے منظور کی تھی اورکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھاجس پر چراغ پا ہوکر امریکی مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے الزامات عائد کئے کہ انسانی حقوق کونسل سیاست کا شکار ہوچکی ہے اور انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کیخلاف 5 قرار دادیں منظور کرکے اسے تنہا کرنے کی کوشش کی ہے۔