کراچی:کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئےچھوٹے نالے میں پھنس گیا جبکہ فٹ پاتھ پر کھڑا نوجوان ٹرالر کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیاجس کی لاش دو گھنٹے بعد ٹرالر کے نیچے سے نکال لی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فجر کے بعد کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئےچھوٹے نالے میں پھنس گیا جبکہ فٹ پاتھ پر کھڑا نوجوان ٹرالر کے نیچے دب کر ہلاک ہوگیاجس کی لاش دو گھنٹے بعد ٹرالر کے نیچے سے نکال لی گئی۔کئی گھنٹے گذر جانے اور ٹی وی چینلز پر خبریں چلنے کے بعد بھی شہری اور علاقائی انتظامیہ اورپولیس بے حسی کا شکار رہی اورکوئی مدد کیلئے بروقت موقع پر نہیں پہنچ سکا کیونکہ مرنے والانوجوان دو گھنٹے تک ٹرالر کے نیچے زندگی اور موت کی کشمکش میں پھنسا رہا۔اگر پولیس یا انتظامیہ کو بروقت ہوش آجاتا تو نوجوان کی بروقت جان بچائی جاسکتی تھی۔ ٹی وی چینلز کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور اورکلینر حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔