موصل: اقوام متحدہ کی پناہ گزین کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے عراق میں دہشت گردی سے سب سے متاثرہ علاقے موصل کا دورہ کیا اور عالمی برادری سے تباہ حال شہر کے بے گھر رہائشیوں کی دوبارہ اپنے گھروں میں آبادکاری کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اسٹار انجلینا جولی نے عراق کے شہر موصل کا دورہ کیا،دورے کے دوران ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے موصل کی گلیوں میں پیدل سفر کیا اور پناہ گزینوں کے کیمپ میں خواتین اور بچوں سے خصوصی ملاقاتیں کیں وہ بچوں میں گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے جبکہ خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پناہ گزین کیمپوں میں مقیم لوگوں نے معروف اداکارہ کو اپنے درمیان موجود پاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔