صنعا:یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے توپ کے گولوں سے 9یمنی شہری جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے جنوب میں واقع شہر الا دالی میں حوثیوں کی جانب سے توپ کے گولے پھینکنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حوثیوں نے موریض علاقے سے منسلک ایک گاوں پر توپ کے گولے داغے۔حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی کنبے سے تھا جن میں سے ایک عورت تھی۔واضح رہے کہ سنہ 2014 سے ملکی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں رکھنے والے حوثیوں نے اس حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔