LONDON, ENGLAND - SEPTEMBER 05: Prince William, Duke of Cambridge and Prince Harry visit to the newly established Royal Foundation Support4Grenfell community hub on September 5, 2017 in London, England. The hub provides bereavement and emotional support for the Grenfell Tower community. (Photo by Samir Hussein/WireImage)

شہزادہ ولیم کے القدس کو فلسطین کا حصہ قرار دینے پر اسرائیل سیخ پا

القدس:برطانوی شہزادے ولیم کی جانب سے القدس کو فلسطین کا حصہ قرار دینے پر اسرائیل سیخ پا ہو گیااورکہا کہ برطانوی شہزادے کا موقف حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، امید ہے شہزادے کے معاونین غلط فہمی کا ازالہ کریں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو اراضی فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے موقف کوحقائق مسخ کرنے کے مترادف قرار دیا۔شہزادہ ولیم 25 جون کو اردن پہنچیں گے جہاں سے وہ فلسطین اور اس کے بعد اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کا بھی دورہ کریں گے۔اسرائیلی کابینہ کے وزیر برائے القدس امور زئیو الکین نے شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی یروشلم کو اسرائیل کے بجائے فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے اور اسی موقف کے تحت دورہ القدس کے پروگرام پرکڑی تنقید کی ہے۔