کابل: افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے حملوں میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکار لاپتہ ہیں۔
صوبائی حکومت کے مطابق طالبان کی جانب سے حملے عیدالفطر کے موقع پر کی گئی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کئے گئے ہیں۔
افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی میں طالبان نے 2 پولیس چیک پوسٹوں کو اپنا ہدف بنایا تھا جس میں 7 سے زائد پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں 19 افغان سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے،
Tags طالبان حملہ