نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان، گورنر محمد زبیر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
نگران وزیراعظم کو دوران اجلاس سندھ بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران آزادانہ، شفاف اور پر امن انتخابا ت کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
اس سے قبل نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک مختصر دورے پر کراچی پہنچے۔
کراچی پہنچنے پرگورنر سندھ محمد زبیر نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کا استقبال کیا جس کےبعد نگران وزیراعظم مزار قائد گئے اور بانی پاکستان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور گورنر محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔