نئی دہلی: جنوبی ایشیائی ممالک میں مون سون برشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ سیلاب آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی۔
دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب سے آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات زد میں آگئے۔
بھارت میں 8لاکھ جبکہ بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان دونوں ملکوں میں متاثرہ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔