غزہ میں اسرائیلی فوج کی 25 مقامات پر بمباری

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، غزہ کی پٹی پر 25 مقامات پر اسرائیلی فورسز نے درجنوں فضائی حملے کیے۔ بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی زخمی ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں میں اندازاً 70 راکٹس اور مارٹر گولے فائر کیے گئے جو 2014 کی جنگ کے بعد سے ایک بڑا حملہ ہے۔
فضائی کارروائی کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں 45 راکٹ فائر کیے گئے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی، تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔