تارکین وطن کےبچوں کو الگ کرنےپر صدر ٹرمپ کو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا، امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے جدا کرنے سے متعلق پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کرے گی۔
صدر ٹرمپ کے تارکین وطن کو داخلے سے روکنے کےخلاف نیویارک، سی آٹل سمیت امریکا بھرمیں احتجاج شروع ہو گیا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شہری تارکین وطن اوران کےبچوں کو الگ رکھنے کے خلاف سڑکوں پرآ گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل کےدورے کے دوران عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایک شہری صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے بچوں کا احساس دلانے کی کوشش کی۔
ادھر امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے جدا کرنے سے متعلق پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کرے گی۔
دوسری جانب میکسیکو نے تارکین وطن کو بچوں سے الگ رکھنے کے عمل کو غیرانسانی قرار دیا ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ کے حکم پر تارکین وطن کے 2 ہزار بچوں کو اپنے والدین سے علیحدہ ایک مرکز میں ٹھہرنے پرمجبور کردیا گیا ہے۔