آج کے بچوں میں کھلونا بندوق کا رجحان بڑھ گیا

آج کل کے بچوں میں کھلونا بندوقوں کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے،

عید کے موقع پر بچے دیگر کھلونے کے مقابلے میں کھلونا بندوق کوزیادہ ترجیح دیتےہیں اوربچوں کی ان کھلونوں میں دلچسپی کی وجہ سے دکانداروں نے رواں سال بھی بازاروں اور دکانوں میں ان کی زیادہ نمائش کی۔


دکانداروں کے مطابق عید کے موقع پر ان کھلونوں کی مانگ باقی کھلونوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ بچوں کی جانب سے ایسے کھلونوں کا استعمال ان کے ذہنوں پر منفی اثر کا سبب بنتا ہے

حکام کی جانب سے ان کھلونا بندوقوں کی فروخت پر عدم توجہ کے باعث دکانداروں نے بچوں کو متوجہ کرنے کے لیے یہ کھلونا نما بندوقیں ڈسپلے پر رکھی ہوتی ہیں۔