عجمان:متحدہ عرب مارات نے سماجی رابطوں کی مشہور زمانہ سائٹ وٹس ایپ پرجعلی اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا ، اس سلسلہ میں عجمان پولیس نے باقاعدہ طور پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات نے وٹس ایپ پرجعلی اور غیر قانونی پیغامات پر 10لاکھ درہم جرمانے کا قانون منظور کر لیا،عجمان پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کر تے ہوئے جعلسازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکہ و فریب پر مبن پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سال سے تین سالوں کی جیل اور 2.5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔