ماسکو :روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 0-1 سے شکست دے دی۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دنوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرتے رہے لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی۔دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی اسپین کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور 54 ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔
https://www.youtube.com/watch?v=60W0M2evvOo
ایران کی ٹیم کو گول کا ایک موقع ملا اور انہوں نے گیند کو جال میں بھی ڈال دیا تاہم ریفری نے فیصلہ دیا کہ گول ہونے سے پہلے گیند ایران کے ایک کھلاڑی کے ہاتھ سے ٹکرائی تھی اس لیے گول کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔اس کے بعد ایران کی ٹیم ہمت ہار گئی اور مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ 0-1 سے اسپین کے حق میں رہا۔
گروپ اے میں اب تک چاروں ٹیمیں اسپین، پرتگال، ایران اور مراکش 2، 2 میچز کھیل چکے ہیں، اسپین 4، پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پرتگال 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایران تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور مراکش بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔