انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جمہوریت کے معاملے میں ترکی کے ساتھ دہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں شرکت کے دوران رجب طیب اردوان کا کہناتھا کہ ہم اس وقت یورپی یونین کے سامنے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو مطلوبہ شکل میں سر انجام دے رہے ہیں، تاہم یورپی یونین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی۔ہم نیک نیتی کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یورپی یونین کی ترکی سے متعلق نیت صاف ہے تو پھر انہیں اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا،بصورت دیگرہمیں کوئی دوسرا حل چارہ نکالنا ہو گا۔