کویت:کویت کی ایک خاتون وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس جلد آزاد ہوگا اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا جس کے بعد عرب ایکشن کمیٹی کا اجلاس القدس ہی میں منعقد کیا جائے گا۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی خاتون وزیر برائے محنت و سماجی بہبود ھند الصبیح نے کہا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس جلد آزاد ہوگا۔ القدس کی آزادی کے بعد عرب ایکشن کمیٹی کا جلاس مقدس شہر میں منعقد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عرب ایکشن آرگنائزیشن عرب لیگ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو عرب ممالک میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلیے کام کرتی ہے۔