شامی خواتین کو امداد کے بدلے جنسی بلیک میل کئے جانے کا انکشاف

لندن: شام میں بیوہ خواتین کو برطانوی عوام کی جانب سے عطیہ کردہ غذائی امداد کے حصول کےلئےجنسی طور پر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایک معروف اہل کار نے غریب بیواؤں سے جنسی خدمات کےعوض امداددینے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔اخبار نے بتایا کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ ایک سوسائٹی نے شام میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے امداد تقسیم کی۔ اس تنظیم کو چلانے والا شخص امدادات کو جنسی خدمات حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔اخبار نے انکشاف کیا کہ وہ حلب کے مغربی نواح میں انسانی امداد کے شعبے میں کام کرنے والے مذکورہ اہل کار کی جانب سے موبائل پیغامات پر مطالبہ کیاگیا کہ وہ غذائی امداد حاصل کرنے کے لئے اسے برہنہ تصاویر بھیجیں۔