ٹرمپ پالیسیوں سے غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ

جینوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا میں غربت کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ غریب مسلسل غریب اور دولت مندوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انتہائی غریب فلپ ایلسٹن نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ امریکا کے غریب طبقوں کو مزید دیوار سے لگانے کے بجائے انہیں سیفٹی نیٹ میں شامل کرکے سماجی تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے مسائل کے سدباب کیلئے موثر حکمت عملی وضح کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ٹیکس پالیسی ‘فنانشنل وینڈ فال’ کے باعث لاکھوں امریکی سماجی بہبود پر مشتمل مراعات اور ہیلتھ انشورنس سے محروم ہو گئے ہیں اور مذکورہ پالیسی سے متمدل اور امیر طبقہ ہی فائدہ اٹھا رہا ہے۔