مقبوضہ بیت المقدس:فنڈزکے غلط استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارانیتن یاہو پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سارانیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے باورچی کی موجودگی کو خفیہ رکھ کرکھانامنگوایاتھا۔ انہوں نے سوا کروڑ روپے کے کھانے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی سے منگوائے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ اور وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو دھوکا دہی کے الزام میں 5 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔