سنگاپور:قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہا ہے کہ ان کی ریاست ایران کے ساتھ کسی تنازعے میں الجھنے کی خواہش نہیں رکھتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق العطیہ نے سنگا پور میں جاری سالانہ سکیورٹی کانفرنس میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان بہت سے اختلافی معاملات ہیں لیکن وہ خطے میں جنگ کو ہوا دینے کے حق میں نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خطے میں کسی تیسرے فریق کی جانب سے جنگ بہت ہی خطرناک ہو سکتی ہے۔