یمنی باغیوں نے جنگ کیلئےیتیم بچے اغوا کرنے شروع کردیئے

تہران:یمن میں باغیوں کو جنگ میں شدید افرادی قلت کا سامنا ہے اور اس قلت کودور کرنے اور شکست سے بچنے کے لیے یتیم بچوں کو اغوا کے بعد جنگ کا ایندھن بنانے جیسے مکروہ حربے استعمال کررہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق باغیوں نے اپنے زیرتسلط علاقوں بالخصوص صنعاء، عمران اور ذمار گورنریوں سے بڑی تعداد میں یتیم بچوں کو اغواء کے بعد جنگ کے لئے انہیں جنگی تربیت دینا شروع کی ہے۔وسطی یمن کی اب گورنری کے گورنر محمد الدعام نے بتایا کہ باغی شہروں اور دیہاتوں میں یتیم بچوں کو اغوا کے بعد انہیں جنگ کا ایندھن بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔