بیجنگ:عالمی طاقتوں میں اسلحے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے جس میں وہ ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہیں۔ اسی کوشش میں اب چین نے نظامِ قدرت بدلنے والا ایسا ہتھیار بنانا شروع کر دیا ہے کہ اس کی تفصیل سامنے آنے پر پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک پراسرار ڈیوائس ہے جسے Incoherent Scatter Radarکا نام دیا گیا ہے۔ یہ ریڈار نبض کی طرح چلتی توانائی کی لہروں سے ماحول میں موجود ذرات پر قابو پا کر اپنی مرضی کا موسم بنا سکتا ہے اور قدرتی آفات برپا کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی نوعیت کا ایک جیو انجینئرنگ ریڈار سسٹم امریکی سائنسدان بھی بنا رہے ہیں اور اس منصوبے کے لیے سرمایہ امریکی محکمہ دفاع اور کئی دیگر ادارے فراہم کر رہے ہیں، پھر بھی سرمائے کی کمی کی وجہ سے یہ منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔ دوسری طرف چین تیزی کے ساتھ اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ”حکومتیں اس ٹیکنالوجی کو سونامی اور زلزلوں جیسی آفات لانے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں جو کہ انسانوں کے لیے سنگین نتائج کی حامل ہوں گی۔چین اس ٹیکنالوجی کو بحرجنوبی چین میں اپنا غلبہ قائم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ “