ہینگ ژو:چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ شو سے مشتبہ افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 50 کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔کینگ نان کاؤنٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات سمگلروں کا ایک بڑا گروہ علاقے میں موجود ہے چنانچہ پولیس نے تحقیقات شروع کی اور اس گروہ کا سرغنہ پنگ یانگ کاؤنٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔ جس کے قبضے سے 13کلو گرام میتھا میفا مائن منشیات برآمد کی گئی جبکہ دیگر 15کلو گرام ایک اور مشتبہ شخص سے برآمد کی گئی۔جبکہ دیگر ملزمان کے قبضے سے 30کلوگرام میتھا میفا مائن اورہیروئن سمیت ایک لاکھ50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی منشیات قبضہ میں لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ہیبی ،فوجیان اور یونان صوبوں تک اپنا جال پھیلا رکھا تھا۔