روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔
ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نےمیچ کے ساتویں منٹ میںگول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی اور میچ کے 38 ویں منٹ میںآسٹریلین ٹیم کے مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔