نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ماں بن گئیں

 

ہملٹن: نیوز ی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ماں بن گئیں انہوں نے بچی کو جنم دیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مس آرڈرن نے خود ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایاکہ پونے 5 بجے شام کو بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 3.31کلوگرام ہے ۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوگیااور آکلینڈ سٹی ہسپتال کی ٹیم کا شکریہ ۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

 

 

سابق وزیراعظم ہیلن کلارک نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ دن بہت اہم ہے ، گرین پارٹی کے رہنمامارامہ ڈیوڈسن نے کہاکہ اپنے دور وزارت میں وزیراعظم کیلئے بچی کو جنم دینا نیوزی لینڈ اور بالخصوص خواتین کیلئے ایک اہم موقع ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جسندرا سے قبل پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو بھی اپنی وزارت کے دوران بچی کو جنم دے چکی ہیں، 1988ءمیں وزیراعظم منتخب ہونیوالی بے نظیر نے 1990ءمیں اپنی دوسری اولاد کو جنم دیاتھا۔ ان سے قبل ملکہ الیزبیتھ ٹو بھی 1960ءمیں شہزادہ اینڈریو اور 1964ءمیں شہزادہ ایڈوارڈ کو جنم دے چکی ہیں، وکٹوریہ کی ملکہ کیتھرین اور سیلیوپترا بھی اپنی حکمرانی کے دنوں میں مائیں بنی تھیں۔