راک فورڈ: امریکی شہر راک فورڈ میںہونے والی شدید بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی ،شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیا۔راک فورڈ میں 4گھنٹوں کے دوران 3سے 5انچ تک پڑنے والی بارشوں کے باعث سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں ۔
اس دوران شہریوں نے پانی میں ڈوبی ایک گاڑی میں پھنسے 70سالہ شخص کو اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت باہر نکال لیا۔