امید ہے زعیم قادری کے معاملے کا حل نکال لیا جائے گا،مصدق ملک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاکہ ن لیگ نے ابھی پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کیا ہی نہیں ہے، امید ہے بہت جلد زعیم قادری کے معاملے کا حل نکال لیا جائے گا۔
دوسری جانب زعیم قادری کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آگیاہے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نےزعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے انہوںنے کہاکہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے، ن لیگ کی اصلیت سامنے آگئی۔