ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس مستحکم اور خوشحال یورپی یونین میں دلچسپی رکھتا ہے،یورپی یونین اہم اقتصادی ساتھی بھی بن سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سیاسی تعاون کی وکالت کی ہے، پیوٹن کے بقول روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے، جو ایک اہم اقتصادی ساتھی بھی ہو۔ پیوٹن نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس کی ترسیل کے معاہدے کے 50سال پورے ہونے کے موقع پر ویانا پہنچ رہے ہیں۔ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد آسٹریا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔