عمان:اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے عوام کے مسلسل احتجاج اور اس کے نتیجے میں وزیراعظم کی برطرفی کے بعدکہا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں اور ان پر ڈالے گئے معاشی بوجھ کو تسلیم کرتے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق قوم کے نام پیغام میں شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ اردن کو کئی چیلنجز درپیش ہیں اور ان سے دانشمندی اور ذمہ داری کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔ریاست کے تمام ادارے شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کریں گے۔عمان میں صحافیوں ، اخبار نویسوں اور دانشورں کے ایک وفد سے ملاقات میں شاہ عبداللہ نے کہا کہ شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کا حق ہے اوروہ کسی صورت میں اردنی عوام کو تکلیف نہیں پہنچنے دیں گے۔