تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیوں کا مغربی ممالک کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،انہوں نے عرب عوام پرزوردیاکہ وہ امریکاکےخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن معاشی اور نفسیاتی دباو سے ایران کو اپنے آگے جھکانا چاہتا ہے مگر ایران کسی دباو میں نہیں آئے گا نہ ہی ناجائز مطالبات مانے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے کی محروم اور مزاحمتی اقوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی ،انہوں نے واضح کیا کہ دشمن نے حملہ کیا تو دس گنا شدت سے جواب دیں گے۔