واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر مجموعی دباؤ برقراررکھا جائے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلا ناورت نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریاکے خلاف پابندیاں اور دباؤ مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے وعدوں کے مطابق جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوتا اس کے خلاف دباؤ مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام سے مکمل طور پر دستبردار کرنے کے حوالے سے امریکی ذمہ داریوں کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ یانمونجوم اور سنگاپور میں مذکرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔