برلن:جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ جی سیون میں روس کی واپسی یوکرائنی تنازعے میں بہتری کے آثار سے مشروط ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجیلا میرکل نے کینیڈا کے مقام لا مالبائی میں جی سیون سمٹ کے اجلاس میں شریک ہونے سے قبل رپورٹرز پر واضح کیا کہ گروپ کے اراکین روس کی واپسی پر متفق ہیں لیکن یوکرائنی بحران میں واضح پیش رفت سے قبل یہ ممکن نہیں۔انہوں نے اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے کانفرنس میں ملاقات کے بعد یہ بیان دیا۔واضح رہے کہ میرکل کا بیان امریکی صدر کے اس بیان کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے جی سیون میں روس کی واپسی کا کہا تھا۔