چینگ ڈاؤ:امریکا سے تجارتی تنازعے کے بعد چین کے صدر شی چنگ پینگ نےخود غرض اور محدود تجارتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے پابندیوں سے آزاد عالمی معیشت بنانے پر زور دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک اجلاس میں خطاب کے دوران چین کے صدر نے امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی تجارتی پابندیوں کا براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن انھوں نے امریکی اقدام پر کڑی تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ ہم خود غرض، محدود اور بند پالیسوں کو مسترد کرتے ہیں۔ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو برقرار رکھا جائے اور ملٹی لیٹرل تجارتی نظام کی حمایت کرتے ہوئے عالمی معیشت کو ایسا بنایا جائے جہاں سب کو آزادی ہو۔