امریکی سینیٹ کاترکی کو F-35طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ

واشنگٹن:روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔