لندن میں بم دھماکے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

لندن: پولیس نے ریلوے اسٹیشن کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے لندن کے چیرنگ کراس ریلوے اسٹیشن میں بم رکھنے کا دعوی کیا اور اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد اسٹیشن میں موجود مسافر بھاگنے لگے۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکار فوراً پہنچ گئے اور عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا اسی دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق بم دھماکے کی دھمکی دینے والا شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شخص سے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بم ڈسپوزل ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ریلوے اسٹیشن کی تلاشی لے رہے ہیں۔ تاہم اب تک بم نہیں مل سکا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔