سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ بھارت کی حکومت نے آزادی کی تحریک کے ٹورنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں نئے آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں فائرنگ کی جس سے 5 کشمیری شہید اور خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور سرچ آپریشن کے دوران گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔
ذریعے کے مطابق 4 کشمیریوں کی شہادت پر اہل علاقہ نے بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کیا۔
دوسری جانب بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو ٹورنے کے لئے نئے آپریشن کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت وادی میں نیشنل سیکورٹی گارڈز کو تعینات کیا جائے گا جو بلیک کیٹس کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
Tags مقبوضہ کشمیر، فائرنگ