اسلام آباد : سماجی کارکن اورصحافی ماروی سرمد کے گھرمیں نقب زنی کے دوران انھیں قیمتی اشیا اوراہم سفری دستاویزات سے محروم کردیا گیا ہے۔
ماروی سرمد کے خاوند منظور سرمد نے ٹوئٹر پرایک پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا خاندان عید منانے لاہور گیا تھا ۔ عید بعد لاہورسے واپس اسلام اپنے گھرآنے پر پتہ چلا کہ ان کے ہاں چوری کی واردات ہوئی ہے ہوئی اور ملزمان ان کے گھر میں نقب لگا کر لیپ ٹاپ اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے ۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے ان کا پورا گھر الٹ پلٹ کررکھ دیا تھا ۔
ان اشیا میں ان کے خاندان کے پاسپورٹ اوردیگراہم دستاویزات بھی شامل ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ گھرمیں موجود ان کے زیورات محفوظ رہے ۔
سوشل میڈیا پر صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے ماروی سرمد کے گھر میں چوری کی واردات کی بھرپورمذمت کی ہے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔