لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد پر ماری وانا استعمال کرنے کا الزام سامنے آگیا ہے، ممنوعہ دوا یا نشہ آوراشیا کے استعمال پرحتمی بیان کرکٹ بورڈ کو جاری کرنا ہے۔
ماری وانا استعمال کرنے الزام پراب قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کو صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا اوراگر احمد شہزاد پرالزام ثابت ہوگیا توانہیں 3 ماہ تک کرکٹ سے دوررہنا ہوگا۔
دوسری طرف پاکستان کو یکم سے 8 جولائی تک زمبابوے میں سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے، گزشتہ دونوں ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود احمد شہزاد کو مزید مواقع دینے کا عندیہ دیا تھا لیکن موجودہ صورتحال میں ان کا ٹیم کے ہمراہ جانا مشکل نظرآرہا ہے۔