جکارتہ:انڈونیشیا کے ایک مذہبی رہنما کودہشت گردحملے میں داعش کی معاونت کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔
جکارتہ کی عدالت نے مذہبی رہنما امن عبدالرحمان کو داعش کی جانب سے کئے گئے دہشت گردانہ حملوں میں معاونت پرسزائے موت سنائی ۔
عدالت نے مذہبی رہنما پرداعش سے روابط اور2016 میں جکارتہ کے ہوٹل میں خود کش بم حملے میں معاونت کی فرد جرم عائد کی تھی۔
واضح رہے کہ دو سال قبل کے گئے اس دہشت گرد حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔