تمباکو نوشی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، فرانس میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
فرانس کی حکومت نے تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے قواعد و ضوابط بنائے ہیں ۔
فرانس میں پہلے ہی ریسٹورنٹ اوردفاتر کے اندرسگریٹ نوشی کی اجازت نہیں بلکہ مختلف سرکاری و نجی عمارتوں کے باہرسگریٹ نوشی کے لئے مخصوص کیبن نما جگہیں بنائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اب فرانس کے شہراسٹراس برگ کی بلدیہ کی جانب سے شہرکے پارکوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 2019 میں ہوگا۔
نئے قانون کے اطلاق کے بعد پارک میں تمباکونوشی کرنے والوں 68 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔