رانچی: بھارت میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے این جی او کی پانچ خواتین کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کررکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، این جی او کی خواتین کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت ٓاغواء کیا گیا جب وہ ایک مصروف علاقے میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اسٹریٹ تھیٹر کر رہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کے زیر اثر ہے جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور عین ممکن ہے کہ اس واقعے میں بھی یہی گروہ ملوث ہو۔
مقامی پولیس افسر راجیش پرشاد کا کہنا تھا کہ اغوا کی گئی خواتین کا تعلق عیسائی مشنری تنظیم سے تھا، گو کہ مغویوں کو 3 گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ملزمان نے خواتین سے زیادتی کی وڈیو بھی بنائی۔