ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اورکوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی بچے احمد رضا نے ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
15 سالہ احمد رضا کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ پہلے پاکستانی بچہ بن گیا ہے جسے عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچا ہے۔ اس کے والد شبیراحمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں اوران کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کررہا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی نوجوان کا نام ٹاس کے لئے آنے پر احمد رضا کو مبارکباد کے پیغامات دینے کے علاوہ اسے خوب سراہ رہے ہیں۔