فیفا فٹبال کپ،برازیل نے کوسٹا ریکا کو 0-2 سے شکست دیدی

سینٹ پیٹرزبرگ: فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای کے میچ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو 2-0 سے شکست دے دی ہے۔
روسی شہرسینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طورپر برازیل حاوی رہا تاہم کوسٹا ریکا نے اسے مقررہ 90 منٹ تک گول کرنے سے باز رکھا۔
تاہم اختتامی لمحات میں پہلے کوٹنہو اور پھر نیمار کے گولز کی بدولت برازیل نے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
یاد رہے کہ برازیل نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو 1-1 سے برابر رہا تھا۔