کپتان کی یقین دہانی پر بنی گالہ کےباہر بیٹھےکارکنان نےاحتجاج ختم کردیا

اسلام آباد:بنی گالہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو عمران خان کی جانب سے ٹکٹوں کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پراحتجاج پر بیٹھے ہوئے کارکنان نے احتجاج ختم کردیا۔
عمران خان نے بنی گالہ کے باہر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ دوسری جماعتوں میں رشتہ داروں کو ٹکٹ جاری ہوتا ہے یا پیسہ لیا جاتا ہے جبکہ ہم نے اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ کوئی کہہ نہیں سکتا کہ ٹکٹ جاری کرنے کے لیے ایک روپیہ بھی لیا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے لیکن ہم نے ایسی خواتین کو ٹکٹ دیا ہے جو سیاست جانتی ہیں۔