ماسکو : ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں آج گروپ ڈی کے میچ میں نائجیریا نے آئس لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے مات دے دی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=KpZG4HIFnhk
روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں نائجیرین ٹیم کا حریف آئس لینڈ پر پلڑا میچ کے ابتداہی سے بھاری رہا، نائجیریا نے آئس لینڈ کے گول پر تابڑتوڑ حملے کیے تاہم آئس لینڈ نے بھی ان حملوں کو روکنے میں بھرپور جواب دیا، لیکن میچ کے 49ویں منٹ میں نائجیرین احمد موسہ نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کرکےٹیم کو 0-1 کی برتری سے دلوائی۔
آئس لینڈرز ابھی اس صدمے سے باہر آئے ہی تھے کہ نائجیرین احمد موسہ نے75ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے حریف ٹیم کے خلاف 0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔میچ کے 44ویں منٹ میں نائجیرین مڈ فیلڈر برائن اڈائو کو وارننگ کے طور پر پیلا کارڈ بھی دکھایا گیا۔
83ویں منٹ میں آئس لینڈ کو گول اسکور کرنے کا موقع ملا جب گلفی سگوروسن کو پینلٹی کارنر ملا تاہم وہ پینلٹی پر گول اسکور کرنے میں ناکام رہے اور آئس لینڈرز نے ہاتھ آیا واحد موقع گنوا دیا اور اس طرح نائیجیریا آئس لینڈ پر فتحیاب رہی۔