جرمن اسلحے کی فروخت میں 600ملین یورو کی ریکارڈ کمی

برلن:جرمن اسلحے کی فروخت میں 600ملین یورو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ جرمن حکومت اسلحے کی فروخت میں محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے،جرمنی اسلحہ برآمد کرنے کی ذمہ دارانہ پالیسی پر گامزن رہے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن اسلحے کی فروخت میں10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جرمن حکومت نے اسلحے کی فروخت کی منظوری دینے کے حوالے سے محتاط رویہ اپنایا ہے۔ اس طرح گزشتہ برس 2016 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں600 ملین یورو کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق جرمنی کی جانب سے الجزائز اور مصر جیسے ممالک کو ہتھیاروں کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ برلن حکومت کا موقف ہے کہ وہ اسلحہ برآمد کرنے کی ذمہ دارانہ پالیسی پر گامزن رہے گی۔