بیجنگ: چینی موبائل فون کی فروخت میں گذشتہ 14ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔ 37.8ملین فون ملکی منڈی میں ڈیلرز کو فروخت کئے گئے،جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2فیصد زیادہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اکیڈمی آف انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ چین میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں۔ جن کی تعداد 2017کے اختتام تک 753ملین تھی،چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا 4جی نیٹ ورک موجود ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی میں 37.8ملین فون ملکی منڈی میں ڈیلرز کو فروخت کئے گئے،جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.2فیصد زیادہ ہیں۔فروخت ہونے والے موبائل فون میں 36.1ملین 4جی موبائل سیٹ تھے۔فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کی تعداد 36ملین رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 95فیصد زیادہ ہے۔