دمشق:شامی صدر بشار الاسد نے ایسے تاثرات کو رد کر دیا ہے کہ ان کے ملک کے فیصلے روس کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔اتحادی ممالک میں اختلافات کوئی انہونی بات نہیں ہیں لیکن روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی، شامی ریاست کا ایک ایک انچ علاقہ واپس حکومتی کنٹرول میں لے آئیں گے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بشارالاسد کا کہناتھا کہ اتحادی ممالک میں اختلافات کوئی انہونی بات نہیں ہیں لیکن روس نے فیصلہ سازی میں کبھی زبردستی نہیں کی۔ اپنے اس انٹرویو میں شامی صدر نے کہا کہ ان کے ملک میں جاری خانہ جنگی آئندہ ایک سال میں ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ شامی ریاست کا ایک ایک انچ علاقہ واپس حکومتی کنٹرول میں لے آئیں گے۔