میڈرڈ:ہسپانوی پولیس نے بچوں کی فحش تصاویر بانٹنے کے جرم میں24 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشتبہ ملزمان میں برطانیہ، گھانا، پاکستان اور اکواڈور کے شہری شامل ہیں۔ پولیس نے مزید 8 ایسے افراد کی شناخت بھی کر لی ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ فیس بک اور اسکائپ کے ذریعے بچوں کی ایسی تصاویر عام کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ گرفتاریاں ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔