بیت حانون:فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی قصبے بیت حانون میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم فلسطینی شہری اس حملے میں معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے مقامی وقت کے مطابق عصر کے بعد فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ کے قریب ڈرون طیارے کے ذریعے میزائل داغا۔دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون کے ذریعے فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں خبردار کرنے کے لیے میزائل داغا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک گروپ سرحد کے قریب کاغذی جہاز اور غبارے تیار کررہا تھا جنہیں شمالی غزہ کی سرحد پر اسرائیل کے اندر پھینکا جاتا ہے۔